ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: ماضی کے گناہ کی پاداش میں نوجوان نے خود کو گولی مارکر کی خودکشی

کنداپور: ماضی کے گناہ کی پاداش میں نوجوان نے خود کو گولی مارکر کی خودکشی

Sun, 10 Jul 2016 12:22:19  SO Admin   S.O. News Service

کنداپور 10جولائی (ایس او نیوز)یہاں کولّور میں ایک شخص نے بندوق سے گولی چلاکر خود کو ہلاک کرلیا۔جس کی شناخت جیریش جوزیف (34سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس کی جیب سے ملی ایک چٹھی میں اس نے لکھا ہے کہ پندرہ سال پہلے اس نے جو ایک گناہ کیا تھا اس کے پچھتاوے کے طور پر وہ اپنی جان لے رہا ہے کیونکہ اس کے گناہ کا بدلہ موت کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اس اقدام کے لئے اسے معاف کردیا جائے اور کوئی بھی اس کے لئے رنجیدہ نہ ہو۔

جیریش کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ بہت ہی نیک اور ملنسار قسم کا نوجوان تھاا ور کسی سے بھی اس کی کوئی دشمنی نہیں تھی۔ اس کی شادی آئندہ مہینے ہونے والی تھی۔ ایک رکشہ ڈرائیور نے سڑک کے کنارے اس کی لاش پڑی ہوئی دیکھی جس کے قریب ہی ایک بندوق بھی تھی۔ پولیس کا خیال ہے کہ اس نے بیٹھی ہوئی پوزیشن میں بندوق کی نال کو اپنے منھ میں رکھ کر گھوڑا دبادیا ہوگا جس سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

کنداپور ڈی وائی ایس پی منجو ناتھ شیٹی،بیندور سرکل انسپکٹر سدرشن،کولور اسٹیشن انسپکٹر اور فورنسک ماہرین نے موقعہ واردات پر پہنچ کرخود کشی کا معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔ اطلاع ملتے ہی بیندور ایم ایل اے گوپال پجاری نے مقتول کے گھر پہنچ کراہل خانہ سے تعزیت کی۔
 


Share: